قتل کیس کا فیصلہ، مجرم کو سزائے موت‘5لاکھ جرمانہ عائد
قتل کیس کا فیصلہ، مجرم کو سزائے موت‘5لاکھ جرمانہ عائد مجرم نے 2023میں فیضان رفیق کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا
بھلوال (نمائندہ دنیا)تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی بہترین تفتیش اور مؤثر پیروی کے باعث قتل کے ایک مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ معزز عدالت نے مجرم احسن رضا کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرم نے سال 2023 میں فیضان رفیق نامی شخص کو ناحق قتل کیا تھا۔ پولیس نے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا اور مقدمہ کی بھرپور پیروی کی، جسکے نتیجے میں مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی گئی۔ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو مقدمہ منطقی انجام تک پہنچانے پر شاباش دی۔