موچھ ،5 قبرستان چار دیواری سے محروم‘قبروں کی بیحرمتی
موچھ ،5 قبرستان چار دیواری سے محروم‘قبروں کی بیحرمتی لوگ اپنا مال مویشی قبرستانوں میں چھوڑ دیتے ،زمینوں پر تجاوزات بھی قائم
موچھ(نمائندہ دنیا)موچھ کے پانچ قبرستان چار دیواری سے محروم ہیں چار دیواری نہ ہونے سے لوگ اپنا مال مویشی قبرستانوں میں چھوڑ دیتے ہیں اور آ بادی میں واقع قبرستانوں کی زمینوں پر تجاوزات قائم کردیتے ہیں ناجائز اقدام کی وجہ سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے عوامی سماجی حلقوں نے مسلم لیگی سابق ایم پی اے عادل عبد اللہ خان روکھڑی اور اسد عباس مگسی ڈپٹی کمشنر میانوالی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ موچھ کے پانچ قبرستانوں کی چار دیواری کیلئے گرانٹ دیکر قبروں کو مسمار ہونے سے بچایا جائے ۔