بلدیاتی حد بندیوں کا مسودہ تیار‘اعتراضات 14 جنوری تک طلب
بلدیاتی حد بندیوں کا مسودہ تیار‘اعتراضات 14 جنوری تک طلبضلع سرگودھا میں 23لوکل گورنمنٹ ادارے قائم کئے جا رہے ‘بابر شہز اد رانجھا
بھلوال (نمائندہ دنیا)ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی نگرانی میں بلدیاتی اداروں کی حد بندیوں کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ عوام 14جنوری تک اپنے اعتراضات اور تجاویز جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ جوابی اعتراضات 17جنوری تک جمع کرائے جا سکیں گے ،بابر شہزاد رانجھا کے مطابق ضلع سرگودھا میں مجموعی طور پر 23لوکل گورنمنٹ ادارے قائم کیے جا رہے ہیں، جن میں دو ٹاؤن کارپوریشن، سات تحصیل کونسلز اور 14 میونسپل کمیٹیز شامل ہوں گی۔ سرگودھا شہر میں دو ٹاؤن کارپوریشنز جبکہ بھیرہ، سلانوالی، شاہپور، میانی، بھاگٹانوالا، فاروکہ اور دیگر علاقوں میں نئی میونسپل کمیٹیز قائم کی جائیں گی۔