سلانوالی کے نواح میں چوری و ڈکیتی کی 3 وارداتیں، نقدی و موٹر سائیکل لوٹ لی گئی
سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواحی علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی 3 الگ الگ وارداتو ں میں نامعلوم ملزمان 45ہزار روپے نقدی اور ایک موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
پہلی واردات چک نمبر 128جنوبی میں ہوئی جہاں دو مسلح ڈاکوؤں نے محمد انور سے 35ہزار روپے چھین لیے ۔ دوسری واردات چک نمبر 121 شمالی میں زمیندار محسن رضا کے ڈیرہ پر پیش آئی جہاں ملازم سے 10 ہزار روپے لوٹ لیے گئے ۔ تیسری واردات پیر بازار کے قریب ہوئی جہاں ابوبکر صدیق کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔