سابقہ رنجش ، شہری کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔
تھانہ ٹھیکریوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے جاوید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بناء پر ثقلین کو اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔