کالاباغ کی تعمیر وترقی، عوامی خدمت اور فلاح کا کام جاری رکھوں گا،حاجی محمد جاوید
کالاباغ (نمائندہ دنیا )کالاباغ کی تعمیر وترقی، عوامی خدمت اور فلاح کا کام جاری رکھوں گا کالاباغ کے عوام کی محبت اور اعتماد ان کے لئے باعثِ فخر ہے کالاباغ کے عوام کی خدمت اسی خلوص و لگن سے جاری رکھیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت و سابق نائب ناظم ایم سی کالاباغ، سربراہ امن کمیٹی کالاباغ حاجی محمد جاوید نے کالاباغ پریس کلب 2026کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہوتا ہے مثبت اور صاف و شفاف صحافت عبادت کا درجہ رکھتی ہے ۔صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں۔ اور علاقہ کے حالات کی صحیح عکاسی و نشاندہی کر کے ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔