کندیاں میں ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر مزدور شدید زخمی

 کندیاں میں ڈکیتی کی واردات،  مزاحمت پر مزدور شدید زخمی

کندیاں (نمائندہ دنیا) نصیر والا کے رہائشی محنت کش مزدور عطاء رسول سے نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر راشن اور نقدی چھین لی۔

مزاحمت پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عطاء رسول روزمرہ سامان خرید کر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح افراد نے اسے روک لیا۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ۔زخمی کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پپلاں منتقل کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں