واسا کی ٹیمیں سائیڈ واک ڈرینز کور کرنے میں مصروف

واسا کی ٹیمیں سائیڈ واک ڈرینز  کور کرنے میں مصروف

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب کے احکامات پرڈویژنل انتظامیہ کی زیرنگرانی واسا کی ٹیمیں سائیڈ واک ڈرینز کور کرنے کے لئے تیزی سے سرگرم عمل ہے اس ضمن میں شعری پبلک سکول روڈ پرڈرینز کی ڈی سلٹنگ کے بعد کورنصب کردیئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں نڑوالا روڈ پر بھی روڈ سائیڈ ڈرینز کو کورڈ کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔کمشنر راجہ جہانگیر انور نے واسا اقر میونسپل کارپوریشن کو سائیڈ واک ڈرینز کو کور کرنے کیجاری کاموں میں مزید تیزی لانے کی تاکید کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں