سوشل میڈیا پر خوف و ہراس پھیلانے وا لوں کیخلاف بھی کاررروائی کا اعلان
داؤدخیل(نما ئندہ دنیا )سوشل میڈیا پر خوف و ہراس پھیلانے وا لوں کے خلاف بھی کاررروائی کا اعلان کر دیا گیا۔
بغیر تصدیق اور من گھڑت پروپیگنڈہ کرنے والوں کو اب قانون کی گرفت میں لایا جائے گا ،ایس ایچ او تھانہ داؤدخیل وسیم اکبر خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب فیک آئی ڈی والے بھی جلد قانون کے شکنجے میں ہونگے ایف آئی اے سے مدد لیکر فیک آئی ڈی والوں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا ۔