مڈھ رانجھا اور گردونواح میں شدید دھند چھائی رہی

مڈھ رانجھا اور گردونواح  میں شدید دھند چھائی رہی

مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا اور گردونواح میں شدید دھند چھائی رہی ،حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے آمد روفت بھی متاثر رہی۔مڈھ رانجھا اور گردونواح میں اتوار کی رات کو شدید دھند چھاگئی۔

اور پیر کی صبح بھی دھند بدستور جاری رہی۔دھند چھائے رہنے سے سردی کی شدت میں بھی شدید اضافہ ہوا ۔شدید دھند کی بناء پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی گا ڑیوں کے ڈرائیور ز کو گاڑیاں چلانے میں مشکلات کا سامنار ہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں