رکن قومی اسمبلی ارم حامد حمید کی کمشنر سے ملاقات،تعمیر و ترقی سمیت امور اہم پر تبادلہ خیال

رکن قومی اسمبلی ارم حامد حمید کی  کمشنر سے ملاقات،تعمیر و ترقی  سمیت امور اہم پر تبادلہ خیال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کی خاتون رکن قومی اسمبلی ارم حامد حمید نے معاون خصوصی وزیراعظم چو دھری حامد حمید کے ہمراہ کمشنر شوکت علی سے ملاقات کر کے شہر کی تعمیر و ترقی سمیت امور اہم پر تبادلہ خیال کیا۔

 اور انہیں سرگودھا ڈویژن میں تقرر پر خوش آمدید کہتے ہوئے گلدستہ پیش کیا اس ملاقات میں ایم این اے اِرم حامد حمید نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل اور ان کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے سرگودھا میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔انہوں نے سرگودھا کی تعمیر و ترقی اورجاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کمشنر کو حکومتی سطح پر ہر ممکنہ تعاون کی یقین دلایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں