ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب رانا محمد سلیم سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا ،محمد یوسف جنجوعہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی چیئرمین ایپکفا عدنان کرام اور چیئرمین شمالی پنجاب محمد یوسف جنجوعہ نے کہا ہے کہ۔۔۔
کلاس فور ملازمین کے مسائل کے حل اور ان کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر جلد ا ز جلد عملدرآمد کروانے کیلئے ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب رانا محمد سلیم سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا ہے ، جس میں انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کر کے بالخصوص ملازمین کے سروس سٹرکچر کے حوالے سے در پیش مسائل اور تحفظات دور کروائے جائیں گے ۔