بلدیاتی ادارے دوگنا،افسر کم،میونسپل کمیٹیز کی تعداد کم کرنے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بلدیاتی اداروں کے نئے نظام کے تحت نئی حد بندیوں سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں بلدیاتی اداروں کی تعداد دو گنا سے زائد ہونے اور لوکل کونسل افسران کم ہونے پر حکومت پنجاب نے نئی بننے والی میونسپل کمیٹیز کی تعداد کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع سرگودھا کے بلدیاتی اداروں کی تعداد 8سے بڑھ کر 23ہورہی ہے اسی طرح دیگراضلاع کے بلدیاتی اداروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ،جس سے افرادی قوت اور دیگر وسائل کی کمی کا سامنا ہے جس پر حکومت نے نئی گائیڈ لائن جاری کر دی۔