جماعت اہل حدیث ضلع سرگودھا کا کابینہ کا اجلاس ،تنظیمی و مالی امور پر تبادلہ خیال
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)جماعت اہل حدیث ضلع سرگودھا کا کابینہ کا اجلاس ضلعی دفتر ڈی بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن میں منعقد ہوا۔
جس کی صدارت ضلعی امیر مولانا انجینئر محمد سلیم نے کی ، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس موقع پر حافظ رانا منیر احمد،حافظ محمد نعیم صدیقی،حافظ محمد احسان، ماسٹر محمد حیات انجم و دیگر عہدیداران نے براہ راست جبکہ مولانا محمد اسماعیل ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ،جس میں تنظیمی و مالی امور کے ساتھ ساتھ ضلعی مرکز جامع مسجد ابوبکر اہل حدیث چک نمبر91شمالی سرگودھا میں رمضان المبارک کے حوالے سے انتظامات زیر بحث لائے گئے اورعہدیداران کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔