کمپنی کی گاڑی سے مبینہ طور پر بھاری مالیت کے پارسل چوری

کمپنی کی گاڑی سے مبینہ طور پر بھاری مالیت کے پارسل چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پارسل کمپنی کی گاڑی سے مبینہ طور پر بھاری مالیت کے پارسل چوری کرلئے گئے ۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے محی الدین نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ نجی کوریئر کمپنی میں ملازمت کرتا ہے اور اس کی کمپنی کی گاڑی سے ملزمان نے مبینہ طور پر بھاری مالیت کے پارسل والا بیگ چوری کر لیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں