پولیس لائن فیصل آباد میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا

  پولیس لائن فیصل آباد میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا

پولیس لائن فیصل آباد میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ڈی ایس پی سرکل بٹالہ کالونی سلیم اختر نے معائنہ کیا اور سلامی لی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر پولیس لائن فیصل آباد میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ پریڈ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جنرل پریڈ میں ڈی ایس پی سرکل بٹالہ کالونی سلیم اختر نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا اور ملاز مین کا ٹرن آؤٹ چیک کیا۔ پریڈ میں لائن آفیسر و ضلع بھر سے پولیس افسروں ا ور ملاز مین ، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور ایس پی یو نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی سلیم اختر نے پولیس کے چاک و چوبند دستے سے سلامی لی۔ اس حوالے سے سی پی او کا کہنا تھا کہ پریڈ پولیس فورس کے جوانوں کو جسمانی و زہنی طور پر مضبوط رکھتی ہے ۔ جنرل پریڈ کا مقصد پولیس اہلکاروں کی فزیکل فٹنس اور ڈسپلن میں بہتری لانا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں