ایف ڈی اے میں مالیاتی نظم و نسق یقینی بنانے کی ہدایت
ایف ڈی اے میں مالیاتی نظم و نسق یقینی بنانے کی ہدایتشعبہ فنانس میں آمدن و خرچ کی تفصیلات کو چیک کیا جائے : آصف چودھری
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے ہدایت کی ہے کہ ایف ڈی اے کے تمام شعبوں میں مالیاتی نظم و نسق کو یقینی بنایا جائے اور حسابات کے اندراجات میں مکمل شفافیت برقرار رکھی جائے ۔انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر قیصر عباس رند کو مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں سونپتے ہوئے کہا کہ شعبہ فنانس میں آمدن و خرچ کی تفصیلات کو روزانہ کی بنیاد پر انتہائی باریک بینی اور ذمہ داری سے چیک کیا جائے ۔ مالیاتی امور کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ افسروں کو ہدایت کی گئی کہ محکمانہ امور میں مختلف فیسوں اور واجبات کی وصولیوں کی درست تشخیص کے لیے مؤثر اور جامع حکمتِ عملی اختیار کی جائے اور اس عمل میں دوہری پڑتال کو یقینی بنایا جائے ۔