100 پارکس کمیونٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ، بزنس پلان طلب

100 پارکس کمیونٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ، بزنس پلان طلب

100 پارکس کمیونٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ، بزنس پلان طلبہر پارک کے لیے ایک متعلقہ مینجمنٹ کمیٹی قائم کی جائے گی :کمشنر کے اجلاس میں فیصلہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ کی زیرِ نگرانی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے ) فیصل آباد نے شہر کے 100 پارکس کمیونٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں فریم ورک کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ، جس کے تحت ہر پارک کے لیے ایک متعلقہ مینجمنٹ کمیٹی قائم کی جائے گی جو پارک کی دیکھ بھال کی ذمہ دار ہوگی۔اس کے علاوہ پی ایچ اے کو اپنے وسائل میں اضافہ اور پارکس کی حالت بہتر بنانے کے لیے 15 روز کے اندر ایک جامع ‘‘بزنس پلان’’ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

یہ فیصلہ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ایچ اے فیصل آباد کے زیرِ اہتمام شہر میں 355 پبلک پارکس قائم ہیں، جہاں شہریوں کو بلامعاوضہ تفریحی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ کمیونٹی کی شمولیت کے بغیر پارکس کی بہتر دیکھ بھال کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے۔، اسی مقصد کے تحت پہلے مرحلے میں چھوٹے اور بڑے 100 پارکس کو کمیونٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں