بھاگٹانوالہ سے مٹھ لک کو ملانیوالی لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

بھاگٹانوالہ سے مٹھ لک کو ملانیوالی لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

بھاگٹانوالہ سے مٹھ لک کو ملانیوالی لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا ،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)بھاگٹانوالہ سے مٹھ لک کو ملانے والی اہم لنک روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے ، جس کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا ہے ۔ سڑک کی ابتر صورتحال کے باعث شہریوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ آئے روز گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچ رہا ہے ۔یہ سڑک تاریخی اہمیت کی حامل قدیم جرنیلی روڈ کا حصہ ہے جو پاکستان کا قیمتی ورثہ سمجھی جاتی ہے ، مگر ترقی کے اس دور میں بھی یہ شاہراہ بدترین خستہ حالی کی تصویر بنی ہوئی ہے ۔ جگہ جگہ گہرے گڑھے ، ٹوٹا ہوا کارپٹ اور نکاسی آب کا ناقص نظام اس سڑک کی بربادی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔علاقہ مکینوں نے منتخب سیاسی نمائندوں کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارہا نشاندہی کے باوجود اس اہم سڑک کی مرمت یا تعمیر نو کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا، جس سے عوام میں مایوسی اور غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھاگٹانوالہ تا مٹھ لک لنک روڈ کی جلد از جلد تعمیر نو کی جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور آسان سفری سہولت میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں