اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا پٹرول پمپس پر اچانک چھاپہ
اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا پٹرول پمپس پر اچانک چھاپہایس او پیز کی خلاف ورزی پر کندیاں روڈ کا پٹرول پمپ سیل
کندیاں (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال نے مختلف پٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا، جہاں پیمانہ جات، نوزلز اور دیگر آلات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی گئی۔انسپکشن کے دوران کندیاں روڈ پر واقع ایک پٹرول پمپ پر سرکاری ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی سامنے آنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پٹرول پمپ کو سیل کر دیا۔اس موقع پر ظفر اقبال نے کہا کہ عوام کو مکمل مقدار اور معیاری ایندھن کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، کسی کو بھی صارفین سے دھوکہ دہی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی کارروائی کو سراہتے ہوئے نگرانی کے عمل کو مستقل جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔