گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جھلس گئے
گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جھلس گئے یاسین ، سعدیہ ،حمزہ ، یشفع اور 5 ماہ کا عبدالغنی زخمی ، ہسپتال منتقل کر دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلس گئے ۔ منصور آباد میں واقع گھر کے کمرے میں جلانے گئے ہیٹر سے کپڑوں اور سامان کو آگ لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں 32 سالہ یاسین ، اسکی 28 سالہ سعدیہ بیٹا 5 سالہ حمزہ ، بیٹی 3 سالہ یشفع اور 5 ماہ کابیٹا عبدالغنی بری طرح جھلس گئے ۔ جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔