لڑائی جھگڑے کے دوران ایک گروپ کا پولیس پر حملہ،تشدد

لڑائی جھگڑے کے دوران ایک گروپ کا پولیس پر حملہ،تشدد

درجن بھر لوگ لاٹھیوں کے ساتھ لڑرہے تھے ،پولیس پہنچی تو اہلکاروں کو پیٹ ڈالا اہلکار کی وردی پھاڑ دی ،مزید نفری طلب کرنے پر ملزم فرار،مقدمہ درج کر لیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)47پل کے قریب آپس میں لڑائی جھگڑا کرنے والے ایک گروہ نے مدد کے لیے آنے والی پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا بتایا جاتا ہے کہ درجن بھر لوگ لاٹھیوں کے ساتھ آپس میں لڑ رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو ایک گروہ نے پولیس ملازمین کو بھی تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اس دوران ایک اہلکار کی وردی پھاڑ دی گئی مزید نفری طلب کرنے پر ملزم فرار ہو گئے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان وقاص، یامین وغیرہ کے خلاف کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں