ایجوکیشن اور ہیلتھ اتھارٹیز کے بورڈ آف گورنرز نہ ہی چیئرمینز
ایجوکیشن اور ہیلتھ اتھارٹیز کے بورڈ آف گورنرز نہ ہی چیئرمینز 11سال قبل اتھارٹی بنائی گئیں،سٹرکچر مکمل نہ ہوسکا،کارکردگی شدید متاثر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت کی عدم توجہی کے باعث گیارہ سال گزر جانے کے بعد بھی سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی ایجوکیشن اور ہیلتھ اتھارٹیز کے بورڈ آف گورنرز اور چیئرمینز کی التواء کا شکار ہونے سے ان اتھارٹیز کی کارکردگی بہتر نہیں ہوپا رہی ذرائع کے مطابق تقریبا گیارہ سال قبل حکومت نے محکمہ تعلیم اور صحت کو اتھارٹی کا درجہ دیا تھا لیکن تاحال اتھارٹیز کا سٹرکچر مکمل نہیں ہوسکا ہے حکومت نے چیئرمین کا عارضی چارج ڈی سیز کو دیا ہوا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے جس ایکٹ کے تحت یہ اتھارٹیز بنائی گئی تھی وہ ختم ہوچکا ہے جس وجہ سے معیاد بھی ختم ہوچکی ہے جبکہ حکومت نے بہتر سے امور التواء میں ڈال رکھے ہیں جس وجہ سے ان اتھارٹیوں کی کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔