شرابی نے پیسے نہ دینے پر بیوی ،4بچوں کو گھر سے نکال دیا
شرابی نے پیسے نہ دینے پر بیوی ،4بچوں کو گھر سے نکال دیاارم بی بی 3بیٹیوں اور بیٹے کو لے کر انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نشہ کیلئے پیسے دینے سے انکار پر شرابی شوہر نے بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تین بیٹیوں اور ایک بیٹے سمیت گھر سے نکال دیا، شوہر کے مظالم کی ستائی متاثرہ خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی، بتایا جاتا ہے کہ ملٹری فارم روڈ حسین پارک کی رہائشی ارم بی بی نے پولیس کو آگاہ کیا کہ اس کا شوہراسرار احمد شراب کا نشہ کرتا ہے اور خرچہ بھی نہیں دیتا،جبکہ وہ تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کی کفالت لوگوں کے گھروں میں کام کاج کر کے کرتی ہے ، ملزم کئی مرتبہ مار پیٹ چکا ہے گزشتہ روز بھی اس نے نشہ کیلئے پیسے مانگے جس پر میں نے انکار کیا تو مجھے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹے ہوئے بید ردی سے مارنا شروع کر دیا،اور ڈنڈے کے وار کر کے بری طرح تشددکا نشانہ بنایا یہی نہیں ملزم نے چھری گلے پر رکھ کر مارنے کی کوشش بھی کی، اور ایک گھنٹہ حبس بے جا میں رکھنے کے بعد بچوں سمیت گھر سے نکال دیا،جس پر پولیس نے خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔