خاتون سمیت 3منشیات فروش گرفتار،58من پوست برآمد

خاتون سمیت 3منشیات فروش گرفتار،58من پوست برآمد

خاتون سمیت 3منشیات فروش گرفتار،58من پوست برآمدملزم خاتون کی آڑ میں منشیات سمگل کرتے تھے ،مقدمہ درج کر لیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)خاتون کو ڈھال بنا کر منشیات کی سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار کر کے 58 من پوست اور بھاری رقم برآمد کر لی گئی ، پولیس کے مطابق بھلوال صدر پولیس نے مزدا کو روک کر چیک کیا گیا تو منشیات برآمد ہوئی ، مزدا میں سوار خاتون منشیات فروش اور اس کے دو ساتھیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ،منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والے مزدے کو قبضہ لیکر ملزموں کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں