ڈکیتی کی 2وارداتیں ،شہری اور اسکی فیملی کو لوٹ لیا گیا

ڈکیتی کی 2وارداتیں ،شہری اور اسکی فیملی کو لوٹ لیا گیا

عنصر عباس اور اہلخانہ نقدی ،زیورات ،دیگر اشیا سے محروم،عابدعلی لٹ گیا3دکانوں ،2گھروں کا صفایا، زرعی مشینری ،4موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران لک موڑ کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے عنصر عباس اور اسکی فیملی کو روک کر گن پوائنٹ پر نقدی ،نقدی زیورات و دیگر اشیاء چھین لیں،اسی طرح بھا بھڑہ کے قریب دو نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر عابد علی سے نقدی لوٹ کر لے گئے ،جبکہ 18جنوبی کے محمد عباس کی دوکان سے دس لاکھ روپے نقدی اور بھاری مالیت کی کیڑے مار ادویات،50شمالی کے مبشر حسین کی دوکان سے دو لاکھ روپے مالیت کے ٹائر،7جنوبی کے محسن رضاکے کریانہ سٹور سے 1لاکھ روپے نقدی،سگھ بالاکے عارف محمود،مرتضیٰ ٹاؤن کے محمد ابوبکرکے گھر وں سے لاکھوں روپے کا مال و زر،بہک رانجھا کے محمد طارق کے رقبہ سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کی زرعی مشینری ،6جنوبی سے مظہر علی ،اولڈ سول لائن سے رحمان علی ،کوٹمومن سے مدثر توقیر،91جنوبی سے ظفر اقبال کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں