پو لیس کی کارروائی ، 21ملزم گرفتار، منشیات برآ مد

 پو لیس کی کارروائی ، 21ملزم گرفتار، منشیات برآ مد

پو لیس کی کارروائی ، 21ملزم گرفتار، منشیات برآ مدتین کلو گرام سے زائد چرس،5کلو ہیروئن، آئس اور شراب بھی برآ مد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 21 منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لیے ۔ ملز موں سے لاکھوں روپے مالیت کی تین کلو گرام سے زائد چرس، چھ کلو پانچ سو گرام سے زائد ہیروئن، ایک کلو چار سوگرام آئس اور 128 لٹرشراب برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں