چوری کے 5 مقدمات میں مطلوب 5ملزمان گرفتارکر لئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تھانہ عطاء شہید پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران چوری کے 5 مقدمات میں مطلوب 5 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
گرفتار ملزمان میں حنیف، واصف، رزاق،عمر اور بلال نامی ملزمان شامل ہیں جن کے کے قبضہ سے 17 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد ہوا، ملزمان نے چارہ کاٹنے والی مشین،موٹر بجلی،سولر انورٹر،پمپ اور دیگر اشیا چوری کی تھی پولیس نے ان کیخلاف باضابطہ قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔