ہارٹیکلچر ایجنسی کے کنسلٹنٹ میڈیا کی ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا سے ملاقات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا کے کنسلٹنٹ میڈیا شفقّت اعوان نے ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا ڈویژن علی یامین سے ایک باضابطہ ملاقات کی، جس میں میڈیا کوآرڈینیشن اور عوامی ابلاغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران خبروں کی درستگی، حقائق پر مبنی رپورٹنگ اور ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا کی سرگرمیوں اور اقدامات کی معیاری اور شفاف انداز میں تشہیر پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ہارٹیکلچر ایجنسی اور محکمہ اطلاعات کے درمیان باہمی رابطے کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا تاکہ عوام تک بروقت، مستند اور ذمہ دارانہ معلومات کی ترسیل ممکن بنائی جا سکے ۔