گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج میلا منڈی میں انٹر کالجیٹ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج  میلا منڈی میں انٹر کالجیٹ  ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج (خواتین) میلا منڈی میں انٹر کالجیٹ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ضلع بھر کے مختلف کالجوں کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی،تقریب کی مہمانِ خصوصی پرنسپل گورنمنٹ خواتین کالج میلا منڈی میڈم الوینہ بشیر تھیں۔ تعلیمی بورڈ کے آفیشل محمد وقاص بٹ نے مہمانِ خصوصی کا تعارف کھلاڑیوں سے کروایا۔کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلوں کے بعد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نجی کالج نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں