ڈسٹرکٹ بار خوشاب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
خوشاب (نمائندہ دُنیا) چیئرمین چیمبر آف کامرس خوشاب ملک حق نواز جوئیہ، صدر خان اکرام اللہ خان، سینئر نائب صدر خان ذکاء اللہ خان۔۔
نائب صدر، صدر فرنیچر ایسوسی ایشن چوہدری عنصر علی اور نائب صدر ملک محمد بابر اعوان نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے انتخاب میں اترا گروپ کی شاندار کامیابی پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔انہوں نے صدر ملک محمد زبیر حیات اترا، جنرل سیکرٹری ملک ضمیر حیدر ماہل، نائب صدر غلام مصطفیٰ خان اور جوائنٹ سیکرٹری محمد جنید مسعود ملہی کو ہار پہنائے اور وکلاء کے حقوق اور عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔