آٹے اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی چیکنگ، جرمانے عائد
کمرمشانی (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کی ہدایت پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس جاوید سرور نے پیرا فورس کے ہمراہ مختلف دکانوں کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران آٹے کی سرکاری نرخوں پر فروخت اور نرخنامے نمایاں جگہ آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ گوشت اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا، خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کیے گئے ۔