4نوسرباز نجی ادارے کے ملازم سے 5لاکھ لے اڑے

4نوسرباز نجی ادارے کے ملازم سے 5لاکھ لے اڑے

حسین احمد بینک سے رقم نکلوا کر نکلا تو 2افراد نے اسے گھیر لیا ،تیسر ا بھی آ دھمکاڈرامے بازی کے دوران جعلی پولیس اہلکار نے رقم نکالی اور گاڑی میں بیٹھ کرفرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چار نامعلوم افراد نوسربازی کے ذریعے نجی ادارے کے ملازم سے پانچ لاکھ روپے اینٹھ کر فرار ہو گئے ،بتایا جاتا ہے کہ بھلوال کا رہائشی حسین احمد مقامی بینک سے رقم نکلوا کر نکلا تو اسی اثناء میں دو نامعلوم افراد نے اسے گھیر لیا اور ایک بھاری رقم دکھا کر پوچھنے لگے کہ یہ آپ کی تو نہیں گری؟،اسی اثناء میں ایک تیسرا شخص بھی آ گیا جس نے کہا کہ یہ میری رقم ہے اور ساتھ ہی کہنے لگا کہ اس کے ساتھ سونے کی چین بھی تھی ، یہی بحث چل رہی تھی کہ ایک اور شخص آن دھمکا جس نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کیا اور سب کی تلاشی لینے لگا اور مذکورہ شخص کے تھیلے سے پانچ لاکھ روپے اور چیک بک نکال لی ، اس دوران ایک کار آ کر رکی فور اً چاروں افراد اس میں سوار ہو کر فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ در ج کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں