کچہری کے مرکزی دروازوں کے اطراف پارکنگ کا مسئلہ برقرار

 کچہری کے مرکزی دروازوں کے اطراف پارکنگ کا مسئلہ برقرار

ٹریفک کنٹرول نہ ہونے کے باعث صورتحال انتہائی گھمبیر ،نوٹس لینے کا مطالبہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع کچہری کے مرکزی دروازوں کے اطراف پارکنگ کا مسئلہ حل اور ٹریفک کنٹرول نہ ہونے کے باعث صورتحال انتہائی گھمبیر ہو تی جا رہی ہے تفصیل کے مطابق ضلع کچہری میں بڑھتے ہوئے رش کو کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کو مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کی جا چکی ہے جس کیلئے مختلف طریقوں پر عملدرآمد کرواتے ہوئے راستے بھی ون وے کرواکر تجربہ کیا گیا مگر تمام کوششیں بے سود رہیں ،اورایک مرتبہ پھر پارکنگ اور مبینہ تجاوزات ریڑھیاں وغیرہ کھڑی رہنے سے ٹریفک کا طویل جام رہنا معمول بن چکا ہے سکیورٹی صورتحال بھی توجہ طلب ہے ،جس کا ارباب اختیار کو فوری نوٹس لینا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں