بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،سوئی گیس کی بندش ، نظام زندگی معطل

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،سوئی گیس کی بندش ، نظام زندگی معطل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کی بندش سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔

زرائع کے مطابق سرگودھا اور گردونواح میں وقفہ وقفہ سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں ہر دو گھنٹہ بعد ایک ایک گھنٹہ بجلی کی بندش اور سوئی گیس کی بندش سے کاروباری اور گھریلو نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔اس صورتحال میں امتحانات کی تیاریوں میں مصروف طلبہ و طالبات پریشان اور شدید مشکلات سے دو چار کے ساتھ سٹریٹ لائٹس کے بند رہنے کی وجہ سے جرائم کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں