قرآن مجید حفظ کرنا دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ، مولانا مفتی طاہر مسعود
شاہ پور صدر (نامہ نگار) سرپرستِ اعلیٰ جمعیت علماء اسلام سرگودھا حضرت مولانا مفتی محمد طاہر مسعود نے کہا ہے کہ قرآنِ مجید کو اپنے سینے میں محفوظ کرنا دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔۔۔
جبکہ حفاظِ کرام اور ان کے والدین کیلئے اللہ تعالیٰ نے عظیم انعامات کا وعدہ فرمایا ہے ۔وہ مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن جامع مسجد مدنی شاہ پور صدر میں قرآنِ مجید حفظ کرنے والے حفاظِ کرام کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دینی تعلیمی ادارے اسلام کے مضبوط قلعے ہیں جہاں نئی نسل کو قرآنِ مجید کے ساتھ ساتھ بہترین اخلاقی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔ تقریب میں بارہ حفاظِ کرام کی دستار بندی کی گئی جبکہ اختتام پر عالمِ اسلام اور ملکِ پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔