پولیس افسر ٹریفک کی روانی اور قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے خود فیلڈ میں نکل پڑ ے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او سرگودھا کے احکامات پر ضلع سرگودھا کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ٹریفک کی روانی اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے خود فیلڈ میں نکل پڑ ے۔۔۔
گزشتہ روز ا ے ایس پی سٹی سرکل وقار احمد خان نے واٹر سپلائی روڈ سمیت دیگر شاہراؤں پر ناکہ بندی کر کے بغیر ہیلمٹ، ون وے ، بغیر لائسنس، کم عمر ڈرائیونگ، اوور لوڈنگ، کالے شیشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجن سے زائد موٹرسائیکلوں کے چالان کر دیئے ،لوگوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی دی ۔