جوہرآباد میں شدید دھند معمولات زندگی مفلوج

جوہرآباد میں شدید دھند  معمولات زندگی مفلوج

خوشاب (نمائندہ دنیا) جوہرآباد اور گردونواح میں شدید دھند نے ڈیرے ڈال لیے ہیں جس کے باعث کاروباری اور سماجی سرگرمیاں شدید متاثر ہو گئی ہیں۔

اندرون شہر حد نظر 100 فٹ جبکہ شہر سے باہر صرف 5 فٹ رہ گئی ہے ۔ سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے ۔ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عماریہ شیرازی نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب، فوگ لائٹس کے استعمال اور ہنگامی صورتحال میں پکار 15 پر رابطے کی ہدایت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں