تحریک انصاف کے رہنما ندیم اکرم چیمہ کے والدِ سپر د خاک
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا )ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 74 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم اکرم چیمہ کے والدِ محمد اکرم چیمہ کو ان کے آبائی گاؤں چک 97 جنوبی میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی اور معزز شخصیات سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کی قل خوانی آج بروز جمعرات صبح 11 بج کر 30 منٹ پر آبائی چک 97 جنوبی میں ادا کی جائے گی۔
`