غیر معیاری سلنڈر نصب، ہائی ایس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج
شاہ پور صدر (نامہ نگار) پولیس تھانہ شاہ پور صدر نے ساہیوال روڈ پر نواں لوک کے قریب ناکہ بندی کے دوران ایک ہائی ایس گاڑی سے غیر معیاری اور خطرناک ایل پی جی سلنڈر برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ہائی ایس ڈرائیور صفدر عباس کو روکا گیا۔ چیکنگ کے دوران گاڑی کی پچھلی نشستوں کے نیچے غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر نصب پایا گیا جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔پولیس نے گاڑی کو تھانے میں بند کرکے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔