خوشاب میں سوشیو اکنامک سروے 2025 کی تکمیل پر ایک پروقار تقریب
خوشاب (نمائندہ دنیا) ضلع خوشاب میں سوشیو اکنامک سروے 2025 ہاؤس ہولڈ سروے کی تکمیل پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
جس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اربن منیجر کاشف رندھاوا نے بتایا کہ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کیک کاٹا اور کہا کہ ڈیٹا کی دوبارہ جانچ یقینی بنائی جائے ۔