پاکستان میں قانون کی بالادستی نہیں ،حالات خراب ہو رہے ہیں ،ممتاز اختر کاہلوں
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں قانون کی بالادستی نہیں ہے۔
جس کی وجہ سے حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو پاکستان کے معاشی حالات تو پہلے ہی خراب ہیں امن و امان کی صورتحال بھی ابتر ہو جائے گی ضرورت اس امر کی ہے کہ سب سے پہلے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں اس کے بعد امن و امان کی صورتحال پر توجہ دی جائے۔