ڈیری اور کھویا یونٹ کو سیل کر دیا گیا ،مقدما ت درج
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی ملاوٹ مافیاء کیخلاف کارروائیاں، 2 یونٹ بند کر دئیے۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے کوٹ مومن میں کاروائی کرتے ہوئے ایک ڈیری یونٹ جبکہ ایک کھویا یونٹ کو نمک اور خشک پاوڈر کی ملاوٹ کرنے پر بند جبکہ دونوں کے مالکان کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے ۔ دونوں یونٹس کے سیمپل لیب بھجوائے گئے تھے جو فیل ہوگئے جس کے بنا پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔ جبکہ اسی طرح ناقص گوشت سپلائی کرنے والے یونٹ کیخلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بدبو دار اور مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا گیا۔