مڈھ رانجھا کے رہائشی گرین الیکڑو بس کی سہولت سے محروم ہو گئے

مڈھ رانجھا کے رہائشی گرین الیکڑو  بس کی سہولت سے محروم ہو گئے

مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا کے رہائشی گرین الیکڑو بس کی سہولت سے محروم ،افتتا ح کے موقع پرسرگودھا تا مڈھ رانجھا روٹ شامل کیا گیاکچھ روز بسیں چلانے کے بعد بند کردی گئیں۔

تفصیل کے مطابق ماحول دوست گرین الیکڑک بسوں کے افتتاح کے موقع پر سرگودھا تا مڈھ رانجھا براستہ سیالموڑ روٹ شامل کیا گیا جس کے بعد کچھ روز تک اس روٹ پرگرین بسیں چلائی بھی گئیں مگر بعدازاں عارضی طور پر بند کردی گئیں اُسکے بعد تاحال سرگودھا تا مڈھ رانجھا روٹ پر الیکٹرک بسیں نہ چل سکیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں