چشمہ میں چینی پروجیکٹ مزدوروں سے ڈکیتیاں معمول بن گئیں
چشمہ میں چینی پروجیکٹ مزدوروں سے ڈکیتیاں معمول بن گئیںتنخواہ کے دن حملے ، 58 ہزار روپے چھین لیے گئے ، سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ
میانوالی (نامہ نگار) چشمہ کے مقام پر چائنہ پروجیکٹس پر کام کرنے والے مزدور آئے روز ڈکیتیوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ گزشتہ رات سیفن پل پپلاں روڈ پر مزدور مشتاق جلالی سے 58 ہزار روپے چھین لیے گئے ۔شہریوں نے ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہ کے دنوں میں مزدوروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔