2026 قتل کے اشتہاریوں کی گرفتاری کا سال قرار، جرائم کے خاتمے کیلئے نئی حکمت عملی تیار
بھلوال (نمائندہ دنیا) سرگودھا ریجن میں جرائم کے انسداد کے لیے پولیس نے جامع حکمت عملی وضع کر لی ہے ۔
ڈی پی او محمد صہیب اشرف کے مطابق سال 2026 کو قتل کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا سال قرار دیا گیا ہے ، جس کے لیے تمام ضلعی سربراہان کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ریجن بھر میں قتل کے 349 مقدمات درج ہوئے ، جن میں مؤثر تفتیش کے ذریعے 937 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ قتل کے مقدمات میں مطلوب 316 اشتہاری ملزمان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا گیا۔اندھے قتل کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 58 کیسز ٹریس کیے گئے اور 79 خطرناک ملزمان گرفتار کیے گئے ۔