کندیاں ریلوے پھاٹک بندش، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
کندیاں ریلوے پھاٹک بندش، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنابار بار بند ریلوے کراسنگ ایمرجنسی مریضوں کیلئے خطرہ، اوور ہیڈ برج کا مطالبہ
کندیاں (نمائندہ دنیا) کندیاں شہر کو مرکزی شاہراہوں سے ملانے والا مرکزی ریلوے پھاٹک اکثر و بیشتر بند رہنے کے باعث شہریوں کیلئے شدید مشکلات کا سبب بن گیا ہے ۔ پھاٹک کی طویل بندش سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو میانوالی یا راولپنڈی ریفر کرنا پڑتا ہے ، تاہم ریلوے پھاٹک بند ہونے کے باعث انہیں موت و حیات کی کشمکش کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم مقام پر اوور ہیڈ برج تعمیر کیا جائے تاکہ عوام کو مستقل بنیادوں پر اس مسئلے سے نجات مل سکے ۔