کارپوریشن ،ضلع کونسل کے 100ریٹائرڈ ملازم خوار

کارپوریشن ،ضلع کونسل کے 100ریٹائرڈ ملازم خوار

کارپوریشن ،ضلع کونسل کے 100ریٹائرڈ ملازم خوارمحکمہ صحت کے افسرو ں کی نااہلی ،ڈیڑھ سے پنشن ملی نہ ہی گریجویٹی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سرگودھا افسران کے نااہلی کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن سرگودھا اور ضلع کونسل کے شعبہ صحت کے ایک سو سے زائد ریٹائر بزرگ ملازمین ڈیڑھ سال سے پنشن اور گریجویٹی نہ ملنے سے شدید مالی مشکلات میں گھر گئے ذرائع کے مطابق ان ملازمین کے پانچ کروڑ کے قریب بقایاجات محکمہ نے دینے ہیں ان ملازمین کا کہناہے کہ افسران عدالت کے حکم پر بھی ہمارے بقایاجاتادانہیں کررہی ہے ہمارا گزر بسر پنشن پرہی ہے عرصہ سے پنشن نہ ملنے پر دکانداروں نے ادھار دینا بندکر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں