ڈکیتی و چھینا جھپٹی کے واقعات میں اضافہ، شہری خوفزدہ

ڈکیتی و چھینا جھپٹی کے  واقعات میں اضافہ، شہری خوفزدہ

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں اور گردونواح میں ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کے واقعات روزمرہ کا معمول بن گئے ہیں، جس کے باعث شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

گزشتہ روز ایک واردات میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کندیاں کے رہائشی احسن علی سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھین لیا۔ احسن علی مصروف علاقے میں موجود تھے کہ اچانک دو نامعلوم افراد نے انہیں روکا اور تقریباً 25 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین کر ریلوے کالونی کندیاں کی جانب فرار ہو گئے ۔واقعے کے فوراً بعد متاثرہ نوجوان نے پولیس کو اطلاع دی، تاہم تاحال ملزمان کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں