تھانہ بھاگٹانوالہ کا نام شہید ایس ایچ او عامر رضوان خان کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ

تھانہ بھاگٹانوالہ کا نام شہید  ایس ایچ او عامر رضوان خان کے  نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دُنیا )بھاگٹانوالہ کے بہادر اور فرض شناس پولیس افسر ایس ایچ او عامر رضوان خان شہید کی لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اہلِ علاقہ، معزز شہریوں اور پریس کلب کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تھانہ بھاگٹانوالہ کا نام تبدیل کر کے تھانہ شہید ایس ایچ او عامر رضوان خان رکھا جائے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او عامر رضوان خان شہید نے امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف سے لکھوا لیا۔ ان کی قربانی نہ صرف پنجاب پولیس بلکہ پورے بھاگٹانوالہ کیلئے باعثِ فخر ہے‘جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تعزیتی اجلاس میں صدر اور جنرل سیکرٹری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تھانے کا نام شہید کے نام سے منسوب کرنا ان کی عظیم قربانی کو عملی خراجِ عقیدت ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں